کراچی:روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 155 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 35 پیسے کمی کے بعد 218 روپے 75 پیسے پر بند ہوا
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت کم ہوئی ہے ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے کمی کے بعد 219 روپے میں فروخت ہوا۔
ماہرین معیشت کا کہنا ہے آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری ملنے کے بعد دیگر ممالک سے بھی رقم کا جلد بندوبست ہونے کی توقع ہے جس کے بعد آنے والے دنوں میں معاشی حالات میں مزید بہتر ہوں گے۔
ڈالر سستا ہونے سے کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے ۔ کاروباری مارکیٹ میں 200 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مگر اختتام پر سرمایا کاروں نے حصص فروخت کرکے منافع کمانے کو ترجیح دی۔
کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 155 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42 ہزار 351 پوائنٹس پر بند ہوا۔
تبصرے بند ہیں.