لاہور: بے روزگاری سے تنگ عوام کیلئے اچھی خبر ، پنجاب حکومت نے سرکاری نوکریوں سے پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مسلم لیگ ن سانپ بن کر بیٹھی تھی ، جلد نوکریوں سے پابندی اٹھائیں گے ۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور میں دین کا کام ہوا ، اسلامو فوبیا کیخلاف کسی نے اگر جنگ لڑی تو وہ عمران خان ہے ۔ 15 مارچ کا دن اس حوالے سے اقوام متحدہ میں طے کرایا ۔
پرویز الہی نے کہا ہم اسلام اور دین کی جنگ لڑیں گے ۔ معاشرے کو سود جیسی لعنت سے چھٹکارہ دلانا ہے ۔ سودی نظام کے خلاف سب کو مل بیٹھنا ہوگا ۔ عمران خان اور پرویز الہی کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا ۔
تبصرے بند ہیں.