لاہور: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر مسافروں کو بڑی پیشکش کرتے ہوئے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن نے 14 اگست کو یوم آزادی کے روز اندرون ملک سفر کیلئے کرایوں میں 14 فیصد کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
On this Independence Day August 14th, #PIA offers an amazing 14% discount on all domestic travel on that special day. So surprise your loved ones and travel to celebrate 75th Anniversary of Freedom.#pakistanzindabaad #independanceday #14august #azadi_offer pic.twitter.com/koKnaLQvIN
— PIA (@Official_PIA) August 13, 2022
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ رعایت آزادی کے جشن میں ہم وطنوں کیلئے تحفہ ہے تاکہ وہ جشن آزادی اپنے پیاروں کے ساتھ ملک کے اندر جہاں منانا چاہیں، منائیں۔
ترجمان نے کہا کہ ہم وطن عزیز میں عید اور جشن آزادی سمیت خوشیوں کے مختلف مواقعوں پر ہمیشہ اپنے مسافروں کیلئے بطور تحفہ ہر سال رعایت کا اعلان کرتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.