پنجاب: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماءفیاض الحسن چوہان کی ذمہ داریاں تبدیل کر دی گئی ہیں اور عمر سرفراز چیمہ کو مشیر اطلاعات تعینات کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان کو پنجاب حکومت کا ترجمان مقرر کیا گیا تھا تاہم ان کی ذمہ داری تبدیل کر دی گئی ہیں اور اب انہیں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب کی 21 رکنی کابینہ نے گزشتہ روز اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا تھا جس کے بعد فیاض الحسن چوہان کی بطور ترجمان پنجاب حکومت تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔
تاہم چند گھنٹوں بعد ہی ان کی ذمہ داریاں تبدیل کر دی گئی ہیں اور بتایا گیا ہے کہ وہ ترجمان پنجاب حکومت کی بجائے اب وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے ترجمان ہیں۔
تبصرے بند ہیں.