رانا ثناءاللہ کی حیثیت تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او سے زیادہ نہیں ہے: فواد چوہدری

105

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت الیکشن سے فرار چاہتی ہے جبکہ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ تھانہ کی حیثیت تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او سے زیادہ نہیں ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں لکھا ’انتخابات سے فرار کیلئے یہ امپورٹڈ گورنمنٹ کیا کیا نہیں کر رہی، کبھی الیکشن کمیشن کو استعمال کیا جاتا ہے، کہیں سپیکر آفس کو مرضی کے حلقوں میں انتخاب کیلئے، کہیں شہیدوں کو سیاست میں لایا جا رہا ہے، مقصد صرف ایک الیکشن سے فرار، کیونکہ اگر الیکشن ہوئے تو عمران خان دو تہائی سیٹیں لے لے گا۔‘ 

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا ’رانا صاحب اپنی اوقات کے مطابق بات کیا کریں، آپ تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او ہیں اس سے زیادہ آپ کی حیثیت نہیں، یہ نہ ہو لینے کے دینے پڑ جائیں، بہادر آپ اتنے ہیں جب سے حکومت تبدیل ہوئی آپ فیصل آباد نہیں گئے، بہرحال احتیال اچھی چیز ہے۔‘ 

تبصرے بند ہیں.