ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد (ن) لیگی قیادت کا اہم اجلاس طلب

20

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کا اجلاس طلب کر لیا ہے جبکہ ضمنی انتخابات میں انتھک کوششوں پر انہوں نے رہنماؤں اور ورکرز کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ 
پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں ضمنی انتخابات میں شکست کی وجوہات اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا جبکہ پنجاب میں حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ بچانے کیلئے حکمت عملی پربھی تبادلہ خیال ہو گا۔ 
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف حکومتی اتحادیوں سے بھی رابطہ کریں گے آئندہ کی حکمت عملی کیلئے اتحادی جماعتوں کا اجلاس بھی کل طلب کئے جانے کا امکان ہے۔ 
دوسری جانب وزیراعظم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ’میں ضمنی انتخابات کیلئے انتھک کوششوں پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور ورکرز کا مشکور ہوں۔ مریم نواز نے پارٹی کیلئے بہترین انتخابی مہم چلائی۔ پرامن انتخابات کے انعقاد پر وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.