ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی، پنجاب اسمبلی کا اہم اجلاس آج ہو گا

13

لاہور: گزشتہ روز پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی فتح کے بعد سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جو آج سہ پہر 3 بجے ہو گا۔ 
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 15 نشستوں کے ساتھ غیر معمولی غیر معمولی فتح نے اسے اور اس کی اتحادی جماعتوں کو پنجاب اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر اکثریت دیدی ہے۔ 
انتخابی نتائج کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی اور تحریک انصاف کی جانب سے وزارت اعلیٰ کے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی نے اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے جو سہ پہر 3 بجے ہو گا۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمبلی کے اجلاس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی ہو گا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔
دوسری جانب ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد چوہدری پرویز الٰہی نے اراکین اسمبلی سے ملاقات کے دوران کہا کہ عمران خان نے بھرپور انتخابی مہم چلاکر حقائق عوام کے سامنے رکھے۔ 
سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے یقین تھا کہ عوام درست فیصلہ کریں گے، انشااللہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کی پوری توجہ عوام کو ریلیف دینے پر ہو گی۔

تبصرے بند ہیں.