انتخابی مہم ختم ،پنجاب کا آئندہ وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ فیصلہ کل ہوگا

29

 

لاہور : پنجاب میں انتہائی اہمیت اختیار کر جانے والے ضمنی انتخابات کے لیے انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا ہے۔ الیکشن کے لیے پولنگ کل ہوگی جس میں وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی قسمت کا فیصلہ ہوگا کہ وہ وزیر اعلیٰ رہیں گے یا پھر پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ بنیں گے۔

 

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رات 12 بجے کے بعد کوئی امیدوار اپنے حلقے میں انتخابی مہم نہیں چلا سکتا ۔ بصورت دیگر قانون کی خلاف ورزی پر الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 182 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

کل 17 جولائی 2022 کو پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں جن کا اثر پنجاب میں صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ ملکی سیاست پر بھی مرتب ہوگا۔

 

ضمنی الیکشن کے لیے مسلم لیگ ن کی طرف سے نائب صدر مریم نواز شریف اور پی ٹی آئی کی طرف سے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کیلئے بھرپور مہم چلائی ۔ عمران خان نے اپنی انتخابی مہم کا اختتام لاہور جبکہ مریم نواز شریف نے انتخابی مہم کا آخری جلسہ ملتان میں کیا۔

تبصرے بند ہیں.