وزیراعظم کا گوادر بریک واٹر پراجیکٹ میں تاخیر کی انکوائری کا حکم

6

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر بریک واٹر پراجیکٹ میں تاخیر کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت کی جانب سے تاخیر کے باعث تمام منصوبے مہنگے پڑے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی جانب سے 445 ملین ڈالر کی گرانٹ، 484 ملین ڈالر کے آسان قرض اور فزیبلٹی کی دستیابی کے باوجود گوادر بریک واٹر پراجیکٹ کو نظر انداز کرنا انتہائی حیران کن ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ توانائی سے لے کر انفرا اسٹرکچر تک، تمام منصوبے پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے تاخیر کی وجہ سے ملک کو مہنگے پڑے لیکن اب دکھانے کا نہیں بلکہ عملی طور پر کام کرنے کا وقت ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ گوادر میں صرف بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا معاملہ نہیں بلکہ سی پیک کا حصہ ہونے کی وجہ سے اس کی سیاسی، اقتصادی اور سٹریٹجک اہمیت غیر معمولی ہے، بلوچستان کی پسماندگی کو خوشحالی میں تبدیل کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری اور میرا مشن ہے۔

تبصرے بند ہیں.