عمران خان پنڈی والوں کی منتیں کر رہے ہیں کہ پلیز ملاقات کرلیں: خواجہ آصف

18

 

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے بندوں کو امریکا اور پنڈی بھیج رہا ہے کہ مجھے معاف کردیں ۔ پنڈی والوں سے کہا جا رہا ہے کہ مجھے صرف 5 منٹ ملاقات کا موقع دیدیں۔

 

نیو نیوز کے پروگرام ” بولو طلعت حسین کے ساتھ ” میں گفتگو کرتے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان  نے  امریکی سازش کا بہت بڑا الزام لگایا۔ اب پی ٹی آئی نے امریکا کے آگے ہاتھ جوڑنا شروع کردیئے  ہیں۔ پی ٹی آئی نے امریکا اور پنڈی کو ٹارگٹ بنایا ہوا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرح کسی نے اداروں  پر حملہ نہیں کیا۔ بھارتی میڈیا خود کہہ رہا ہے  عمران خان ہمارایجنڈا پورا کر رہاہے۔اقتدار سے باہر آکر ان کو فوج اورعدلیہ کوسدھارنے کی بات یاد آئی۔

 

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس موقع تھا کہ وہ اداروں کو سیاست سے دور رکھنے کے اقدامات کرتی۔ کچھ ادارے  مفتاح اسماعیل کے حوالے سے خدشات کا اظہار کررہے تھے۔ میں نے مفتاح اسماعیل پرلگے سوالیہ نشان کوختم کیا۔میں نے بتایا مفتاح اسماعیل حکومت کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.