سری لنکا میں کنڈیشن کے حساب سے ہماری تیاری مکمل ہے: بابر اعظم

48

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سری لنکا کا دورہ بہت اہم نوعیت کا حامل ہے ۔ کنڈیشن کے حساب سے ہماری مکمل تیاری ہے ۔

 

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ سری لنکن کنڈیشنز میں اسپنرز اہم کردار ادا کریں گے ۔ ٹیسٹ میچ میں بھی ٹیم بہتر پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔ پاکستانی ٹیم کی دنیا میں بہتر پرفارمنس پر ہمیں خوش ہونا چاہیے ۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیسٹ میچ میں صورتحال کے حساب سے کھیلنا پڑتا ہے ۔ ٹیم میں تمام کھلاڑی اچھا پرفارم کر رہے ہیں ، غلطیوں سے سیکھتے ہیں ، اس سے ہمیں بہت مدد ملتی ہے ۔

 

بابر اعظم نے کہا کہ ہر میچ میں کوشش ہوتی ہے ٹارگٹ کو حاصل کیا جائے ۔ حالات جیسے بھی ہوں ہمیں پازیٹو سوچ کے ساتھ میچ کھیلنا ہے ۔

 

انہوں نے کہا کہ سیریز میں اپ اینڈ ڈاؤن ہوتا ہے ، پرفارمنس سے بہتر کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ بیٹسمین اچھی فارم میں ہیں ، بہترین کھیل کا مظاہرین کریں گے ۔

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.