امریکی ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ

107

لاہور :  امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ۔

 

فاریکس ڈیلرز کے مطابق آج کاروبار کے آغاز میں ہی  ڈالر نے روپے کے مقابلے میں ایک بار پھر اڑان کا سلسلہ شروع کیا اور انٹربینک میں ایک روپیہ 27 پیسے اضافے کے بعد  قیمت 208 روپے 50 پیسے ہو گئی۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کے بھاؤ میں 2 ماہ بعد بڑی کمی ہوئی تھی، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے دوران انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 70 پیسے سستا ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 4 روپے کمی ہوئی تھی اور  ڈالر اوپن مارکیٹ میں209 روپے 5 پیسے پر آگیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.