اسلام آباد: پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان آج رات بات چیت کا امکان ہے جس پیٹرول پر دی گئی سبسڈی پر بھی بات کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج رات بات چیت آن لائن ہو سکتی ہے جس دوران پاکستان اب تک معاشی ایکشن پر بریفنگ دے گا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی صفر کی جا چکی ہے اور آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت میں معاشی اصلاحات پر بھی گفتگو کی جا سکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کو پیٹرول پر دی گئی سبسڈی پر بھی منایا جائے گا جبکہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو جلد خوشخبری ملنے کا امکان ہے۔
تبصرے بند ہیں.