بجٹ منظوری سے قبل ہی سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ، غریب کیلئے گھر بنانا ناممکن 

123

 

اسلام آباد: بجٹ منظوری سے قبل ہی سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ سیمنٹ فیکٹریوں کی جانب سے سیمنٹ کی بوری کی قیمت مزید 100 روپے بڑھادی گئی ہے۔جس کے بعد بوری 1100 روپے ہوگئی۔

 

نیو نیوز کے مطابق تین ماہ میں سیمنٹ کی ایک بوری کی قیمت میں 400  روپےکا اضافہ  ہوچکا ہے اور سیمنٹ کی  50 کلو کی بوری کی قیمت 1100 روپےتک پہنچ گئی ہے۔

 

سیمنٹ ڈیلرز کا کہنا ہےکہ کمپنیوں کی طرف سے قیمت میں اضافے اور ٹرانسپورٹ اخراجات بڑھنے سے قیمتیں بڑھی ہیں۔ سیمنٹ کی قیمت میں اضافےکی بڑی وجہ مہنگا کوئلہ، زیادہ شرح سود اور  بڑھتے ہوئے ٹرانسپورٹ اخراجات ہیں۔

 

ماہرین کا کہنا ہےکہ صورت حال یہی رہی تو قیمتیں مزید بڑھنےکا خدشہ ہے ۔ عام آدمی کے لیےگھر بنانا مشکل ہی نہیں ناممکن ہو جائےگا۔

 

تبصرے بند ہیں.