اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اومی کرون وائرس کی نئی ساخت رپورٹ ہونے کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کو فوری بحال کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اومی کرون وائرس کی نئی ساخت کے بڑھتے کیسز کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت قومی صحت سے موجودہ صورت حال سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے اور این سی او سی کو فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی ادارہ برائے صحت نے پاکستان میں جینوم کی ترتیب کے ذریعے سب ویرئنٹ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ نئے ویرینٹ کی وجہ سے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
یاد رہے کہ این سی او سی ملک میں کورونا کی عالمی وبا پھیلنے کے بعد گزشتہ دور حکومت میں قائم کیا گیا تھا جس کی سربراہی اسد عمر کررہے تھے تاہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے ملک میں کورونا کیسز کی شرح کم ہونے پر اپریل میں ادارے کو وزارت صحت میں ضم کردیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.