وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا

25

لاہور: وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا ہے اور کابینہ ڈویژن نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جبکہ نئے گورنر کی تعیناتی تک سپیکر پنجاب اسمبلی قائم مقام گورنر رہیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گورنر پنجاب کو عہدے سے فارغ کئے جانے کے بعد نئے گورنر کی تعیناتی تک سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی قائم مقام گورنرکے فرائض انجام دیں گے۔
ذرائع کے مطابق عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد بطور گورنر پنجاب دی جانے والی سیکیورٹی بھی واپس لے لی گئی ہے اور گورنر ہاؤس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد اگر عمرسرفراز چیمہ گورنرہاؤس آئے توانہیں اندر داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 17 اپریل کو گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو بھیجی تھی جسے مسترد کر دیا گیا تھا تاہم سمری کی آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد کابینہ ڈویژن نے عمر چیمہ کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.