عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن مسترد کرتا ہوں: عمر سرفراز چیمہ

28

لاہور: گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے سمری مسترد ہونے کے باوجود عہدے سے ہٹانے کا غیر آئینی نوٹیفیکیشن مسترد کرتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق عمر سرفراز چیمہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ’صدر پاکستان کے غیر معمولی حالات کے پیش نظر سمری مسترد کرنے کے باوجود کابینہ ڈویژن کا غیر آئینی نوٹیفکیشن جاری کیا جسے میں مسترد کرتا ہوں۔ آئینی ماہرین سے مشاورت جاری ہے جلد آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔ انشاءاللہ۔‘

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 17 اپریل کو گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو بھیجی تھی جسے مسترد کر دیا گیا تھا تاہم سمری کی آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد کابینہ ڈویژن نے عمر چیمہ کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئے گورنر پنجاب کی تعیناتی تک سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی قائم مقام گورنرکے فرائض انجام دیں گے۔

تبصرے بند ہیں.