کراچی یونیورسٹی میں زوردار دھماکہ ،4 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

29

کراچی :کراچی یونیورسٹی میں کامرس ڈیپا رٹمنٹ کے قریب زوردار دھماکہ ہوا جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 4 افراد ہلاک اور متعدد افرد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

 

تفصیلات کے مطابق دھماکہ باہر سے آنے والی وین میں ہوا ،کیمپس سکیورٹی انچارج کا کہنا تھا کہ ایک وین باہر سے آئی جس میں دھماکہ ہوا ،ڈاکٹر زبیر کے مطابق جائے وقوعہ پر پولیس رینجرز کی بھاری نفری پہنچ چکی ہے ۔

 

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سر چ آپریشن شروع کر دیا ہے ،دوسری جانب ریسکیو حکام نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے کا کام شروع کر دیا ہے ۔

 

پولیس کا کہنا ہے باہر سے آنے والی گاڑی کانمبر ٹریس کیا جا رہا ہے ،اساتذہ کی گاڑی کیساتھ دوسری گاڑی ٹکڑائی ،دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لے رہے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.