حمزہ شہباز کا حلف، ایڈووکیٹ جنرل کل عدالت طلب

87

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کی بطور وزیراعلیٰ حلف برداری کی درخواست پر سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل کو کل طلب کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں آج حمزہ شہباز شریف کے بطور وزیراعلیٰ حلف برداری کی درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران حمزہ شہباز کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جب حکومت مستعفی ہو تو فوراً نیا وزیراعلیٰ آنا چاہئے لیکن سب سے بڑا صوبہ بغیر حکومت کے چل رہا ہے۔ 
حمزہ شہباز شریف کے وکیل نے مزید کہا کہ آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے منتخب وزیراعلیٰ سے حلف نہیں لیا جا رہا۔گورنر کی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ وزیراعلیٰ کو حلف کیلئے بلائے، گورنر کو صرف وزیراعلیٰ کے انتخاب کا بتانا ہوتا ہے جس کے بعد حلف برداری ہوتی ہے جبکہ ڈپٹی سپیکر وزیراعلیٰ کے انتخاب سے گورنر کو مطلع کر چکے ہیں۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے اس ضمن میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کو 27 اے کے تحت معاونت کا نوٹس جاری کیا گیا ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ گورنر پنجاب سے بھی ہدایات لے کر کل پیش ہوں گے۔ 

تبصرے بند ہیں.