پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

58

لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا جو مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہو گا۔ 
تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ سیریز کے بعد ون ڈے سیریز میں شکست سے بچنے کیلئے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں ہر صورت کامیابی حاصل کرنا ہو گی کیونکہ آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔ 
واضح رہے کہ آسٹریلین آل راؤنڈر مچل مارش انجری کا شکار ہوکر پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز سے باہر ہونے کے باعث گزشتہ روز لاہور سے دبئی روانہ ہو چکے ہیں جبکہ کئی کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باعث سلیکشن کیلئے دستیاب نہیں ہیں۔ 
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے گزشتہ 16 میں سے صرف ایک میچ ہی جیتا ہے جبکہ 15 میچز میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.