علیم خان سمیت اہم رہنماؤں کا جہانگیر ترین سے ملاقات کیلئے لندن جانے کا فیصلہ

57

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءعلیم خان سمیت ترین گروپ کے اہم رہنماؤں نے جہانگیر ترین سے ملاقات کیلئے لندن جانے کافیصلہ کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ترین گروپ کے رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر جہانگیر ترین سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں علیم خان سمیت دیگر رہنما جلد لندن روانہ ہو جائیں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ترین گروپ کے رہنما اسحاق خاکوانی اور عون چوہدری بھی آئندہ 2 روز میں لندن جائیں گے اور وہاں جہانگیر ترین سے مشاورت کریں گے۔
ترین گروپ کے رہنماءعون چوہدری کا کہنا ہے کہ جہانگیرترین کے آئندہ طبی معائنے کے بعد علیم خان کی ان کیساتھ ملاقات ہو گی اور اس حوالے سے جلد حتمی شکل دیدی جائے گی جبکہ ملاقات میں خاکوانی اور ترین گروپ کے دیگر ارکان اسمبلی کی بھی شرکت متوقع ہے۔عون چوہدری نے کہا کہ ملاقات میں علیم خان اور جہانگیر ترین مشترکاحکمت عملی کو حتمی شکل دیں گے۔

تبصرے بند ہیں.