اسلام آباد ائیرپورٹ سے 50 ہزار اماراتی درہم سمگل کرنے کی کوشش ناکام

19

اسلام آباد: ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے اسلام آباد سے 50 ہزار اماراتی درہم سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر کو گرفتار کر کے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف نے اسلام آباد سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے 50 ہزار یو اے ای درہم برآمد لئے۔ اے ایس ایف ترجمان کے مطابق مذکورہ مسافر مذکورہ رقم غیر قانونی طور پر سمگل کر رہا تھا۔ 
ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا گرفتار کیا گیا عطاءاللہ نامی مسافر پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز سے دبئی روانگی کیلئے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا جہاں تلاشی کے دوران دستی سامان سے غیر ملکی برآمد ہوئی۔ 
ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر نے یہ رقم بیگ میں چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران کرنسی برآمد کرکے منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 50 ہزار اماراتی درہم قبضے میں لے لئے۔ 
مذکورہ مسافر سے برآمد کی گئی غیر ملکی کرنسی کی مالیت پاکستانی روپوں میں تقریباً 24 لاکھ روپے بنتی ہے، ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ رقم سمیت کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا جنہوں نے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.