انٹر بینک میں آج ڈالر 18 پیسے مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں مندی

42

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو انٹربینک میں ڈالر کا ریٹ ٔ 177 روپے 89 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 180 روپے 50 پیسے ہے۔

انٹربینک میں آج ڈالر 18 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ کاروبار کے دوران ڈالر کا بھاؤ 178 روپے بھی رہا۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر 60 پیسے مہنگا ہو کر 180 روپے 50 پیسے کا ہے۔


دوسری جانب شرح سود اجلاس سے ایک روز قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا منفی دن رہا، 100 انڈیکس 43 ہزار سے نیچے پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔

انڈیکس آج 519 پوائنٹس کم ہو کر 42 ہزار 876 پر بند ہوا ہے۔ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس کی کم ترین سطح 42 ہزار 803 پوائنٹس رہی جبکہ انڈیکس مجموعی طور پر 674 پوائنٹس کے احاطے میں رہا۔

حصص بازار میں آج 15 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 5 ارب 27 کروڑ روپے رہی۔ پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 87 ارب روپے گھٹ کر 7 ہزار 367 ارب روپے ہے۔

تبصرے بند ہیں.