جنرل بپن راوت کا اختتام پیغام ہے کہ کسی پر ظلم نہیں کرنا چاہئے ، کشمیری رہنما مشعال ملک

90

راولپنڈی : کشمیری حریت رہنما مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بپن راوت کا اختتام پیغام دیتا ہے کہ کسی بھی شخص پر ظلم نہیں کرنا چاہئے۔بپن راوت کہا کرتے تھے کہ کشمیریوں کو لاشیں نہیں دیں گے آج اپنی لاش کے لئے ڈی این اے کروانا پڑرہا ہے ۔

وہ راولپنڈی میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے متعلق تصویری نمائش سے خطاب کر رہی تھیں ۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ  بپن راوت اور ان کی اہلیہ کا اختتام پیغام دیتا ہے کہ کسی بھی شخص پر ظلم نہیں کرنا چاہئے ،  بپن راوت کہتے تھے کشمیریوں کی میت نہیں دیں گے لیکن آج اپنی لاش کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ ہورہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا یاد رکھے مظلوموں کی آہیں آسمان تک جاتی ہیں اور خدا کی لاٹھی بے آواز ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے جنت نظیر کشمیر کو دوزخ بنا دیا ہے، بھارتی فوجی لاشوں کی بے حرمتی کرتے ہیں لیکن دنیا اندھی گونگی بہری ہے جو بھارت سے گھبراتی ہے جب کہ کشمیر کے پاس اپنے دفاع کے لئے فوج نہیں ہے ۔

تبصرے بند ہیں.