افغانستان کیخلاف میچ ،ہیرو آصف علی نے اہم راز سے پردہ اُٹھا دیا

94

شارجہ :افغانستان کیخلاف جیت میں اہم کردار اداکرنے والے قومی ٹیم کےہیرو آصف علی نے کہا عوام کی محبت دیکھ کرروناآگیا،کتنے خوش قسمت ہیں کہ مداح اتنا پیارکرتےہیں ۔

آصف علی نے جیت کے بعد مداحوں کا پیار دیکھ کر رہا نہ گیا اور اپنے پیغام میں قومی ہیروز سے پیار کرنے والوں کا شکریہ اد ا کرتے ہوئے کہا کہ ہم کتنے خوش قسمت ہیں کہ شائقین کرکٹ ہم سے اتنا پیار کرتے ہیں ۔

افغانستان کیخلاف کھیلے گئے میچ کے اہم راز سے پرد ہ اُٹھاتے ہوئے آصف علی نے کہا جان بوجھ کر سنگل نہیں لیا تھا کیونکہ چھکے لگا کر میچ ختم کرنا چاہتا تھا ۔

تبصرے بند ہیں.