امریکہ نے آواز سے 5 گنا تیز ہائپر سپر سانک میزائل کا تجربہ کر کے روس ،شمالی کوریا کو حیران کر دیا 

147

واشنگٹن:دنیا میں بدلتے طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کیلئے امریکہ ایک دفعہ پھر میدان میں آگیا اور 2013 کے بعد پینٹاگون نے پہلی بار ہائپر سپر سانک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ،چند روز قبل شمالی کوریا نے بھی ہائپر سانک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا ۔

امریکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون نے  روس کے بعد آواز سے 5 گنا تیز رفتار ہائپر سانک کروز میزائل کا تجربہ کر لیا،پینٹاگون کے مطابق امریکا کے اس نئے میزائل نظام کی رفتار اور خفیہ رہنے کی صلاحیت دشمن کو حیران کر سکتی ہے۔

 امریکی میزائل نظام کو ‘ہائپر سانک ایئر بریدنگ ویپن کنسپٹ‘ کا نام دیا گیا ہے، یہ نظام ایرو اسپیس اور ڈیفنس کے شعبے کی دو بڑی کمپنیوں ریتھیون ٹیکنالوجیز اور نارتھروپ گرومان کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔

نئے ہائپر سانک کروز میزائل کی رفتار اور حرکت کرنے کی صلاحیت کے سبب بروقت اس کا کھوج لگایا جانا مشکل ہوتا ہے، یہ بہت زیادہ دھماکا خیز مواد کے بغیر بھی بہت زیادہ توانائی کے سبب زیادہ تباہ کن ہوتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.