وفاقی وزیر مونس الہٰی کی بلاول بھٹو سے اہم ملاقات

159

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وفاقی وزیر برائے آبی ذخائر مونس الہی نے ملاقات کی ہے ۔اسلام آباد کے زرداری ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں سندھ میں پانی کی قلت اور ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔

نیو نیوز کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور چوہدری مونس الہی کے درمیان ملک میں پانی کی ترسیل کے نظام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری مونس الہی سے چوہدری شجاعت حسین کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری مونس الہی کے درمیان ملاقات کے موقع پر مصطفی نواز کھوکھر بھی موجود تھے۔

تبصرے بند ہیں.