ٹوکیو: جاپان میں جاری ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں پاکستان کے حیدر علی نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔
پاکستان کے حیدر علی نے پیرالمپکس ڈسکس تھرو مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا، انہوں نے تیسری باری میں 47.84 میٹر کی تھرو کی جبکہ پانچویں باری میں 55.26 کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔
پیرالمپکس ڈسکس تھرو مقابلوں میں شریک یوکرین کے زابنیاک نے 52.43 میٹر کی تھرو کے ساتھ سلور میڈل اپنے نام کیا جبکہ برازیل کے تیکشیرا ڈی سوزا نے 51.86 میٹر تھرو کیساتھ برونز میڈل جیتا۔
حیدر علی پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں جس پر انہیں بھرپور داد مل رہی ہے جبکہ وہ اس سے پہلے بھی پاکستان کیلئے 2 پیرالمپکس میڈل جیت رکھے ہیں۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حیدر علی نے ان مقابلوں سے پہلے میڈیا کے ساتھ گفتگو کے دوران ٹریننگ کیلئے سہولیات کے فقدان اور کوورونا وائرس کے باعث وقت ضائع ہونے کا شکوہ بھی کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا وباءکے باعث وہ تمام جگہیں بند تھیں جہاں ہم ٹریننگ کر سکتے تھے اور اس وجہ سے خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور کئی روز تک ٹریننگ نہ کر سکے، وہ بہت مشکل دن تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹریننگ کے حوالے سے ہمیں بہت سے مسائل کا سامنا تھا مگر ہم مستقل مزاجی کیساتھ آگے بڑھتے رہے کیونکہ ہمیں ٹوکیو میں شیڈول مقابلوں میں شرکت کی تیاری کرنا تھی۔
تبصرے بند ہیں.