معیشت بحالی کی طرف جا رہی ہے، غیرملکی زرمبادلہ کی ضرورت ہے : رضا باقر

169

اسلام آباد : گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ ملکی معیشت بحالی کی طرف جا  رہی ہے۔ غیرملکی زرمبادلہ کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضا باقر نے کہا کہ آئی ایم ایف سے 3 ارب 77 کروڑ ڈالر ملنے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں خاطر خوا اضافہ ہوگا۔ آئی ایم ایف کے عالمی معیشت کے سہارے کے لیے فنڈز کے اجرا کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا دو سے تین فیصد شرح رہنے کا امکان ہے۔ اس وقت جی ڈی پی گروتھ 4 فیصد ہے۔

تبصرے بند ہیں.