اسلام آباد: سابق گورنر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کو 73 کا متفقہ آئین دیا اور 90 ہزار فوجیوں کو دشمن کی قید سے چھڑوایا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سابق ن لیگی رہنما لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے دعویٰ کیا کہ آج کی تاریخ میں پیپلز پارٹی کے لیے حالات بہت موافق ہیں۔
ایک سوال کے جواب عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ میں جھوٹ کبھی نہیں بولوں گا۔ انہوں ںے کہا کہ میری کسی سے ملاقات نہیں ہوئی ہے۔ آرمی چیف سے ایک دفعہ ملاقات ہوئی اس کے بعد کبھی نہیں ہوئی اور سوائے سابق کولیگ کے گیٹ ٹو گیدر کے کبھی کسی فورم میں شریک نہیں ہوا۔
پروگرام میں پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسٹوڈنٹس پالیٹیکس میں سرگرمی سے حصہ لیا اور2010 میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی۔ 2010 سے قبل میاں صاحب مجھ سے ہمیشہ مشاورت کرتے تھے اور انہوں نے بلوچستان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی لیکن اقتدار کے دوران میاں نواز شریف نے بلوچستان کے ایشو پر ایک دفعہ بھی بات نہیں کی۔
تبصرے بند ہیں.