میڈیا پاک افغان تعلقات مضبوط کرنے کیلئے کردار ادا کر سکتا ہے، آرمی چیف

178

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان میڈیا کے وفد نے ملاقات کی۔ افغان صحافیوں کے وفد نے افغان امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا. 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان ذرائع ابلاغ کے 15 رکنی وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے 15 رکنی افغانی میڈیا کے وفد کی ملاقا ت ہوئی۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا میڈیا پاک افغان تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے کردار ادا کر سکتا ہے جبکہ امن دشمنوں اور امن کے حامیوں کی نشاندہی میڈیا کی ذمہ داری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا حامی ہے جبکہ افغان صحافیوں کے وفد نے افغان امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ 

تبصرے بند ہیں.