نور مقدم قتل کیس میں اہم پیش رفت ،ملزم جعفر کے کمرے کی تصاویر سامنے آگئیں ،حیران کن انکشافات

447

اسلام آباد:نور مقدم قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد اسی سلسلے میں کسی بھی وقت اہم پریس کانفرنس کرینگے ۔

نمائندہ نیو نیوز محمد ادریس کے مطابق ملزم ظاہر جعفر نے نور مقدم کو دوست کے گھر پارٹی پر جانے کے بہانے بلایا جس کے بعد ملزم نے قتل کی خوفناک واردات کی ،ملزم سے تفتیش کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ ملزم جعفر نور مقدم کو قتل سے قبل کورٹ میرج کیلئے اصرار کرتا رہا ،نور مقدم ہمیشہ ملزم ظاہر جعفر سے منشیات چھوڑنے پر اصرار کرتی تھی ۔

ملزم جعفر کے کمرے کی حاصل کردہ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کمرے میں گولیاں ،سگریٹ ،آئس منشیات جیسی اشیا وافر مقدار میں موجود ہیں ،تصویر میں نور مقدم کاپرس بھی نیچے پڑاہو ا تھا ،تصویر میں ایک چھری بھی فرش پر پڑی دگھائی دے رہی ہے جس کے بارے میں امکان ظاہر کی جا رہا ہے کہ ملزم نے قتل سے قبل نورمقدم پر تشدد بھی کیا ہو گا ۔

تبصرے بند ہیں.