اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے حکومت کیخلاف بڑا اعلان کر دیا 

95

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے انتخابی اصلاحات سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے کہ متنازعہ حکومتی الیکشن بل پر کل جماعتی کانفرنس بلائی جائے گی۔

 

ذرائع کے مطابق اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہاکہ آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ کا تعین تمام متحدہ اپوزیشن کی جماعتوں سے مشاورت کے بعد جلد کیا جائے گا ۔

 

ذرائع  کے مطابق اے پی سی میں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والی تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیاجائے گا ۔

 

 

ذرائع کے مطابق اے پی سی میں الیکشن کمیشن سمیت متعلقہ فریقین ، سول سوسائٹی اور میڈیا کو بھی مدعو کیا جائیگا ،الیکشن کی نگرانی اور اس کے عمل کو جانچنے والی مختلف تنظیموں اور اداروں کو بھی دعوت دی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.