شریف فیملی بڑی مشکل میں پھنس گئی ،عدالت کا نیا حکم نامہ آگیا

157

لاہور:مقامی عدالت نے جاتی امراء کی اراضی کے انتقال منسوخ کرنے کے خلاف دائر شریف فیملی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پیش نہ ہونے پر شہباز شریف اور نواز شریف کو فریقین کی فہرست سے نکال دیا۔

یوسف عباس نے سول کورٹ میں جاتی امراء میں واقعہ شریف فیملی کی  127 کنال اراضی کے انتقال کو منسوخ کرنے کے حکومتی اقدام کو چیلنج کر رکھا ہے تاہم عدالت نے پیش نہ ہونے پر کاروائی کرتے ہوئے شہباز شریف اور نواز شریف کو فریقین کی فہرست سے نکال دیا ۔

سول جج عمران اسحاق نے یوسف عباس کی درخواست پر بورڈ آف ریونیو اور کمشنر لاہور سمیت دیگر اداروں سے جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت  30 جون تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے عدالت نے جاتی امراء کی زمین پر حکومت کو کاروائی کرنے سے روک رکھا ہے، درخواست گزار یوسف عباس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر حکومت جاتی امراء کی زمین پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔زمین قانون کے مطابق میرے آبا ئواجداد کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.