بابر اعظم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے ٹاپ پوزیشن چھین لی

138

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے ٹاپ پوزیشن چھین لی ، بابر اعظم نمبر ون بیٹسمین بن گئے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم 865 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں ، انہوں نے ویرات کوہلی سے یہ پوزیشن چھین لی ہے ۔ 5 سال سے پہلی پوزیشن پر موجود ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر چلے گئے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی کھلاڑی محمد یوسف 2003 میں آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر تھے ۔

خوشی کے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ وہ ٹیسٹ کا نمبر ون بیٹسمین بننے کے لئے محنت جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے قوم کو رمضان کے مہینے کی مبارکباد دیتے ہوئے ٹیم کی کامیابی کے لیے دعا کی بھی اپیل کی ۔

وہیل مچھلی کی خوفناک حرکت نے دل دہلا دیے
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹی 20 آج سینچورین میں کھیلا جائے گا ، 4 میچوں پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر ہے ۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان کی واپسی کا امکان ہے ۔ قومی ٹیم نے میچ کیلئے بھرپور پریکٹس کی ۔ میچ آج ساڑھے پانچ بجے سینچورین کے میدان میں کھیلا جائے گا ۔

تبصرے بند ہیں.