ہائے عظمیٰ اتنا سناٹا کیوں ہے؟ ڈاکٹر شہباز گل کا طنزیہ ٹویٹ

168

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ کے رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کوئی اپنا فون بار بار چیک کر رہا ہے، ہائے عظمیٰ آج اتنا سناٹا کیوں ہے؟

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے طنزیہ بیان میں ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ ڈر ہے کہ کہیں ان کا کوئی بہت اپنا جیل سے باہر نہ آ جائے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ آج کوئی اپنا فون بار بار چیک کر رہی ہیں۔ انھیں ڈر ہے کہ کہیں ان کا کوئی بہت اپنا جیل سے باہر نہ آ جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کیونکہ اگر کوئی جیل سے باہر آ گیا تو ان کو مکمل سائیلنٹ موڈ اختیار کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ جیسے ڈسکہ میں ان کو سین سے غائب ہونا پڑا، ویسے

ہی ہر جگہ سے سیاسی طور پر غائب ہونا پڑے گا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

گزشتہ روز اپنی ایک ٹویٹ میں معاون خصوصی نے لکھا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی تجربہ کار ٹیم کو خبر ہو کہ جن کے آپ نے پیٹ پھاڑنے تھے، انہوں نے آپ کا شوکاز نوٹس پھاڑ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کا جعلی اعتماد دیکھیں کل تک لاڑکانہ کراچی جا کر پی پی کی دہلیز پر جھکے ہوئے تھے، ان سے تعاون کی بھیک مانگ رہے تھے اور آج انہیں شوکاز نوٹس ایشو کر کے پھاڑنے کا موقع دے رہے ہیں۔

انہوں نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ماڈل ٹاؤن میں بھی (ن) لیگ جیتی تھی لیکن ان معصوم عورتوں کی چیخیں، جیتنے والوں کی قبروں تک ان کا پیچھا کرنے والی ہیں۔ کپتان اس سیاسی انتظامی آلودہ نظام کو تبدیل کرنے نکلا ہے۔ اس میں عددی جیت ہار ہوگی۔ ہم ہر صورت ہر قیمت پر جیتنے پر یقین نہیں رکھتے کیونکہ ہم جیت کر،معاشرہ ہارنا نہیں چاہتے۔

 

تبصرے بند ہیں.