جسٹس فائز عیسیٰ کیس: سماعت براہ راست نشر کرنیکی درخواست مسترد

87

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس فائز عیسیٰ کیس کی سماعت براہ راست نشر کرنیکی درخواست مسترد کر دی ہے۔ 6 ججوں نے اکثریتی رائے سے درخواست مسترد کی جبکہ 4 ججوں کی جانب سے اس کی حمایت کی۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے فیصلہ جاری کیا تو اس موقع پر درخواستگزار جسٹس قاجی فائز عیسیٰ بھی موجود تھے۔ انہوں نے استدعا کی کہ میں جاننا چاہتا ہوں کہ فیصلہ تحریر کرنے والے جج کون ہیں اور کس نے اس سے اختلاف کیا؟

ان کی بات کا جواب دیتے ہوئے جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ آپ جب فیصلہ خود پڑھ لیں گے تو آپ کو ناموں کا علم ہو جائے گا۔

نیو نیوز ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلے کے اختلافی نوٹ میں لکھا گیا ہے کہ جسٹس قاجی فائز عیسیٰ کیس کی لائیو نشریات عدالت عظمیٰ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جائے کیونکہ عوام کا بنیادی حق ہے کہ انھیں معلومات تک رسائی دی جائے۔ جن کیسوں میں عوام کی دلچسپی ہو ان کی آڈیو ریکارڈنگز کو بغیر کانٹ چھانٹ کے اب لوڈ کیا جانا چاہیے۔

خیال رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی درخواست کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 10 رکنی فل کورٹ قائم کیا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.