مسلسل 10ویں ماہ ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہی، سٹیٹ بینک

155

کراچی: سٹیٹ بنک نے کہا ہے کہ مارچ میں مسلسل 10ویں ماہ ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہی ہیں۔

سٹیٹ بنک کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مارچ میں ترسیلات زر بڑھ کر 2 اعشاریہ 7 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ ترسیلات زرگزشتہ ماہ سے 20 فیصد زیادہ اور مارچ 2020 سے 43 فیصد زیادہ ہے۔

ترجمان سٹیٹ بنک کے مطابق جولائی تا مارچ 2021 کے دوران ترسیلات زر بڑھ کر 21 اعشاریہ 5 ارب ڈالر ہو گئیں اور جون مالی سال 2020 کی اسی مدت سے 26 فیصد زیادہ ہے۔سٹیٹ بنک کے مطابق جولائی تا مارچ 2021 کی زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ سے آئیں۔

اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان نے کہا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ملک سے محبت اور عزم غیر متزلزل ہے انہوں نے لگاتار دسویں ماہ ریکارڈ 2 ارب ڈالر بھیجے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.