پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، رمضان المبارک میں ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے اوقات کار تبدیل

274

لاہور: پاکستان میں کامیابیوں کے ریکارڈ توڑنے والی ترک ڈرامہ سیریل کو رمضان المبارک میں نئے اوقات کار کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کی جانب سے نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کو رمضان المبارک میں پاکستانی شائقین کیلئے رات 7 بج کر 45 منٹ پر پیش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پچھلے سال رمضان المبارک کے دوران پاکستانی ناظرین کیلئے اسلامی تاریخ پر مبنی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کو پیش کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے خصوصی طور پر ہدایات جاری کی تھیں کہ اس تاریخی ڈرامہ سیریل کو اردو زبان میں ڈب کرکے پیش کیا جائے تاکہ پاکستانی عوام اپنی اسلامی اقدار کا پتا چل سکے۔

اس ڈرامہ کو پاکستان ٹیلی وژن سے خصوصی طور پر پیش کیا جانا شروع کیا گیا تھا۔ اس ڈرامے نے دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان میں دلچسپی کے ریکارڈ توڑ دیئے۔

اس ڈرامے میں شامل اداکاروں کو بھی پاکستان میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی۔ ڈرامہ ارطغرل غازی کی پسندیدگی کا اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان دنوں پی ٹی وی پر اس کا تیسرا سیزن چل رہا ہے لیکن لوگ آج بھی اسے بڑے شوق سے دیکھتے ہیں۔ اس ڈرامے میں شامل بہت سے اداکار پاکستان آ چکے ہیں۔ڈرامہ ارطغرل غازی کے نئے اوقات کار کا اعلان فیصل جاوید خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا ہے۔

فیصل جاوید خان کو کہنا ہے کہ ڈرامہ ارطغرل غازی اسلامی ثقافت اور اقدار کی اعلیٰ مثال ہے۔ ان کی اس ٹویٹ کو پاکستان میں تعینات ترکی کے سفیر مصطفیٰ یردکل نے بھی پسند کرکے ری ٹویٹ کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.