صدر زرادری کا چین کے صدر شی جن پنگ کو خط ، دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر زور

86

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے صدر شی جن پنگ کو ایک خط لکھا ہے، جس میں چینی سال نو اور موسم بہار کے تہوار کی مبارکباد دی۔

 

انہوں نے اپنے خط میں پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط دوستی کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ بیجنگ میں چینی صدر سے ملاقات کے منتظر ہیں تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

 

آصف زرداری نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اپنی خارجہ پالیسی میں ہمیشہ ون چائنہ پالیسی کی حمایت کرے گا، جو دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک تعلقات کا ایک اہم جزو ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کی قیادت کی کوششوں کو سراہا جو اس دوستی کو مضبوط بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

 

صدر زرداری نے چین کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین نے 2024 میں مختلف شعبوں میں اہم ترقی حاصل کی۔ ساتھ ہی، انہوں نے پاکستان اور چین کے تعلقات کی پائیداری کو سراہا اور چینی عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

تبصرے بند ہیں.