وزیراعلیٰ پنجاب کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بڑا اقدام

197

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی روک تھام کے لیے پنجاب سپیشل پلاننگ اتھارٹی (PSPA) قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا مقصد غیر قانونی سوسائٹیوں کی ترقی کو روکنا اور بہتر شہری منصوبہ بندی کو فروغ دینا ہے۔

 

ایک اجلاس میں مریم نواز نے ہاؤسنگ سوسائٹیز کے لیے ماحول دوست اور جدید ڈیزائنز کی تجویز پر بات کی۔ اس کے ساتھ ہی لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے فیز ون پر بھی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور ای ٹینڈرنگ کی بدولت کروڑوں روپے کی بچت ہونے کا بھی ذکر کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کی روزانہ کی بنیاد پر تفصیل رپورٹ طلب کر لی۔

 

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ سپیشل پلاننگ کمیٹی قائم کی جائے گی جس میں متعلقہ اداروں کے نمائندے شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ اراضی کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے ڈیجیٹل وال کے ذریعے نگرانی کی جائے گی اور درخواستوں کی تیز تر منظوری کے اقدامات کیے جائیں گے۔

 

مریم نواز شریف نے ہاؤسنگ سیکٹر کی زیر التواء درخواستوں کو فوری طور پر نمٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ناقص حکمت عملی کی وجہ سے غیر قانونی سوسائٹیاں بن رہی ہیں، اور مستحکم منصوبہ بندی ہی بہتر اور منظم شہروں کا وعدہ کرتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.