کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور اپوزیشن دونوں امریکا کی طرف دیکھ رہی ہیں، حالانکہ امریکا انسانیت اور جمہوریت کا مخالف ہے۔
اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی جاری نسل کشی کو امریکا کی حمایت حاصل ہے، اور امریکا اسلامی ممالک کے حکمرانوں، آمروں اور بادشاہوں کی حمایت کرتا ہے، جن کے بدلے یہ حکمران امریکی مفادات کا تحفظ کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں عوام کی حکمرانی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلان کیا کہ وہ 17 جنوری کو بجلی کے ٹیرف میں کمی کے لیے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے نام پر حکمرانوں نے عوام کا استحصال کیا ہے، اور مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئی پی پیز کے مفادات کا تحفظ کیا۔
تبصرے بند ہیں.