این ایچ اے کا اعلان: 25 دسمبر سے 31 جنوری تک مفت ایم ٹیگ حاصل کریں

52

اسلام آباد: نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے موٹروے استعمال کرنے والے شہریوں کے لیے اہم اعلان کیا ہے۔ 25 دسمبر 2024 سے 31 جنوری 2025 تک ایم ٹیگ (M-TAG) مفت فراہم کیا جائے گا۔

این ایچ اے کے مطابق، یکم فروری 2025 سے ایم ٹیگ نہ رکھنے والی یا کم بیلنس والی گاڑیوں سے موٹرویز پر اضافی ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

ایم ٹیگ کے لیے گاڑی کی رجسٹریشن بک یا کارڈ اور شناختی کارڈ کے ساتھ قریبی ڈرائیو تھرو رجسٹریشن یوتھ یا کسٹمر کیئر سینٹر پر جائیں۔

یہ سہولت مسافروں کے سفر کو مزید آسان اور منظم بنانے کے لیے فراہم کی جا رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.