سکالرشپس کے بدلے شکریہ نہیں، طلبہ سے صرف ایک درخواست ہے کہ انتشار کا حصہ نہ بنیں: مریم نواز

44

 

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبہ سے درخواست کی ہے کہ وہ انتشار اور منفی سرگرمیوں کا حصہ نہ بنیں اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

فاسٹ اسلام آباد میں ہونہار سکالرشپس پروگرام کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا، "اسکالرشپس دینے کے بدلے میں کسی قسم کا شکریہ نہیں چاہتی، میری صرف یہ خواہش ہے کہ طلبہ انتشار کا حصہ نہ بنیں۔”

مریم نواز نے مزید کہا، "کوئی بھی ماں نہیں چاہتی کہ اس کا بچہ جلاؤ گھیراؤ یا توڑ پھوڑ میں ملوث ہو، اور نہ ہی کوئی فرد نوجوانوں کو گالم گلوچ یا الزام تراشی سکھا کر ان کا ہمدرد ہو سکتا ہے۔”

انہوں نے اس موقع پر اپنی سیاسی مخالفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا، "انہیں صرف سیاسی اختلافات کی وجہ سے کردار کشی کا سامنا کیا، لیکن وہ اپنے مخالفین کی مشکور ہیں جنہوں نے انہیں مضبوط بنایا۔”

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی اور کہا کہ وہ اپنے علم و عمل سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں

تبصرے بند ہیں.