نورجہاں کی آواز کی گونج 24 سال بعد بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ

47

 

کراچی: برصغیر کی عظیم گلوکارہ اور سروں کی ملکہ ملکہ ترنم نور جہاں کو مداحوں سے بچھڑے 24 برس گزر چکے ہیں، لیکن ان کی سریلی آواز آج بھی لوگوں کے دلوں میں گونجتی ہے۔

ملکہ ترنم نور جہاں 21 ستمبر 1926 کو قصور کے ایک معروف موسیقار گھرانے میں پیدا ہوئیں اور نو سال کی عمر میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ ان کی آواز نے بہت جلد انہیں چائلڈ سٹار کے طور پر شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔

نور جہاں نے اپنے شاندار کیریئر میں ہزاروں گیت گائے، جن میں 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران گائے گئے قومی نغمے بھی شامل ہیں، جو آج بھی ہماری تاریخ کا اہم حصہ سمجھے جاتے ہیں۔ ان کے گائے ہوئے گیتوں اور غزلوں نے ہمیشہ اہل ذوق کی دلوں میں اپنی جگہ بنائی۔

حکومت پاکستان نے ان کی موسیقی کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور نشان امتیاز جیسے اعلیٰ اعزازات سے نوازا۔

ملکہ ترنم نور جہاں 23 دسمبر 2000 کو انتقال کر گئیں، لیکن ان کی آواز آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے اور ان کے گائے ہوئے گیت نسل در نسل یاد رکھے جائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.