اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے بتایا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کا مطالبہ منظور کر لیا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت اور حکومت کے درمیان باقاعدہ مذاکرات 2 جنوری سے شروع ہوں گے۔ انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ہماری ابتدائی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور سینئر ججز پر مشتمل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی نے باہمی بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.