پی ٹی آئی کے دور میں پی آئی اے کی حالت بدتر ہوئی، خواجہ آصف

51

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور میں ایک وزیر کے بیان نے پی آئی اے کو شدید نقصان پہنچایا، اور پی ٹی آئی کا دور پی آئی اے کے زوال کا دور تھا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یورپی یونین نے پی آئی اے کو اجازت دے دی ہے اور جنوری کے آخر میں برطانیہ سے تفصیلی آڈٹ کے لیے وفد آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی اجازت کے بعد انہیں امید ہے کہ برطانیہ کی بھی اجازت مل جائے گی۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل جاری ہے اور وہ مستقبل میں ایک منافع بخش ائیر لائن بنے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی آئی اے کے وہ روٹس جو بند ہو گئے تھے، انہیں دوبارہ فعال کیا جائے گا اور گوادر، سندھ اور شمالی علاقوں میں چھوٹی ائیر لائنز چلائی جا سکیں گی، جس سے کنکٹیویٹی میں اضافہ ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.