عالمی مارکیٹ کے بعد مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتیں گر گئیں

56

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 77 ہزار روپے پر آگئی ہے۔

اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت 687 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 37 ہزار 482 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے، جہاں فی اونس سونا 8 ڈالر کی کمی کے ساتھ 2 ہزار 658 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ملک میں سونے کی قیمت میں 5 ہزار روپے کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

ماہرین کے مطابق، مقامی اور عالمی سطح پر معاشی حالات سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.