موٹر سائیکل لائسنس کے لیے اہم قانون کی تبدیلی، سختی سے عمل درآمد شروع

56

لاہور:لاہور میں موٹر سائیکل لائسنس بنوانے والوں کے لیے اہم اعلان کیا گیا ہے۔ پنجاب ٹریفک پولیس نے آج سے "لرننگ لائسنس” کے حوالے سے 42 دن کا قانون دوبارہ نافذ کر دیا ہے۔ اس کے تحت، اب موٹر سائیکل چلانے کے لیے لائسنس کا حصول ضروری ہوگا اور بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ایڈیشنل آئی جی مرزافاران بیگ نے اس تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 16 دسمبر سے 42 دن کی مدت کا قانون دوبارہ لاگو ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں پر محفوظ ڈرائیونگ کے لیے اس قانون کا نفاذ سختی سے کیا جائے گا۔

پنجاب ٹریفک پولیس نے نومبر 2024 میں 841,000 سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے، جن میں سے 243,000 نئے لرنر لائسنس شامل ہیں۔ اس دوران 308,000 نئے لائسنس بھی جاری کیے گئے اور 284,000 لائسنسوں کی تجدید کی گئی۔ پنجاب ٹریفک پولیس نے 4,500 بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کیے اور بڑے شہروں میں 24/7 لائسنسنگ مراکز فعال رہے۔

تبصرے بند ہیں.