جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں: 8 دہشت گرد ہلاک، 2 گرفتار

99

 

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک اور دو کو گرفتار کر لیا۔

آئی ایس پی آر کی رپورٹ کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں ہونے والے آپریشن میں خان محمد عرف خورئے سمیت دو خوارج مارے گئے۔ خورئے کو کئی دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہونے کی بنا پر مطلوب قرار دیا گیا تھا۔ لکی مروت میں ایک اور آپریشن میں چھ خوارج مارے گئے، اور علاقے کی کلیئرنس کارروائی کی گئی۔ سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری رہیں گے۔

تبصرے بند ہیں.